بیت المقدس

امریکی صدراور شاہ عبداللہ کا مقبوضہ بیت المقدس میں تشدد پر تبادلہ خیال

واشنگٹن(عکس آن لائن) امریکی صدر جو بائیڈن اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے مقبوضہ بیت المقدس (یروشلم)میں مسجدِاقصی کے احاطے میں تشدد کی حالیہ لہرکے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے اور وہاں قیام امن کی ضرورت پر زوردیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس نے ایک بیان میں کہا کہ دونوں رہ نمائوں نے اسرائیل اورفلسطین میں تشدد کو کم کرنے کی حالیہ کوششوں پرتفصیلی بات چیت کی۔امریکی صدر نے شاہِ اردن سے گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کم کرنے کے حالیہ اقدامات کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ رمضان المبارک کا آخری ہفتہ پرامن طریقے سے گزر جائے گا۔

بائیڈن نے مسجد اقصی کا تاریخی اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کی ضرورت پربھی زوردیا جبکہ انھوں نے یروشلم میں مسلمانوں کے مقدس مقامات کے محافظ کے طورپراردن کے کردار کو تسلیم کیا ہے۔وائٹ ہائوس کے مطابق شاہ اردن نے صدر بائیڈن کو خطے میں اپنی حالیہ مصروفیات سے آگاہ کیا اور صدر نے مشرق اوسط اور خطے کے استحکام کے حوالے سے امریکی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں