واشنگٹن (عکس آن لائن) امریکی سینیٹ نے حکومت کو یوکرین کے لیے مختص 13 ارب 60 کروڑ ڈالر امداد سمیت ایک کھرب 50 ارب ڈالر فنڈز کے بل کی منظوری دے دی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 2 ہزار 700 صفحات پر مشتمل بل 31 ووٹ کے مقابلے میں 68 ووٹوں کی واضح اکثریت سے منظور کیا گیا۔
امکان ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن جمعے کی رات کو امریکی فنڈز کی میعاد ختم ہونے سے قبل ہی اس بل پر دستخط کر دیں گے۔سینیٹ کے رکن چک شومر نے روسی صدر کی جانب سے اپنے پڑوسی ملک کے خلاف بڑے پیمانے پر شروع کیے گئے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ’ہم یوکرین کی حمایت کرنے کا وعدہ کر رہے ہیں کیونکہ وہ ولادیمیر پیوٹن کے خلاف اپنی زندگیوں کیلئے لڑ رہے ہیں’۔