امریکہ

امریکہ میں مہنگائی،جوبائیڈن کا چینی صدر کو فون کرنے کافیصلہ

واشنگٹن(عکس آن لائن)امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ چینی ہم منصب ژی جن پنگ سے فون پر رابطہ کرنے کا ارادہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہائوس سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ جوبائیڈن نے کہاکہ چینی صدر سے رابطے کے لیے ابھی وقت کا تعین نہیں کیا، یہ جلد ہو سکتا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن چینی مصنوعات پر عائد 25 فیصد اضافی ٹیکس ختم کرنے پر غور کر رہے ہیں۔سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مصنوعات پر 25 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا تھا۔خبر ایجنسی کے مطابق امریکا کو 40 سال کی تاریخی مہنگائی کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں