کووڈ- 19

امریکہ، کمزور طبقہ اپنی زندگیوں سےانسداد وبا کے حوالے سے نااہلی کی قیمت چکا رہا ہے ، برطانوی میڈیا

واشنگٹن (عکس آن لائن) کووڈ- 19 کی وبا پھوٹنے کے بعد امریکی ریاستی حکومت کی نااہلی اور مختلف ریاستوں میں انسدادی پالیسی میں تضادات کے باعث امریکی معاشرہ شدید تقسیم کا شکار ہے۔ہفتہ کے روز برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کا کمزور طبقہ ، انسداد وبا میں ناکامی کی قیمت اپنی زندگیوں سے ادا کررہا ہے۔

حالیہ دنوں گارجیئن کے ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کے بعض گروپ انسدادی اقدامات کو نظر انداز کرتے آرہے ہیں ،کمزور طبقات پر کووڈ-۱۹ کے اثرات سنگین ہوتے جا رہے ہیں ۔عمررسیدہ افراد،بچے اور کمزور قوت مدافعت کے حامل افراد ماسک نہ پہننے والے ان امریکیوں کے طرزِ عمل کی قیمت اپنی جان سے ادا کر رہے ہیں۔

گارجیئن نے امریکی میڈیکل ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ میں اس وقت تقریباً 7 ملین افراد کمزور قوت مدافعت کے حامل ہیں۔دیگر اعداد و شمار کے مطابق اس سال کووڈ-۱۹ کے باعث اموات میں 65 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کا تناسب 77 فیصد ہے ۔ امریکی معاشرے میں کچھ گروہوں کی جانب سے وبا کی روک تھام کے اقدامات کو نظر انداز کیےجانے کی وجہ سے جانی نقصان اٹھانے والے امریکیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں