سعودی وزیرخارجہ

امریکا اور سعودی عرب کا سوڈان میں قیام امن کیلئے جدہ میں مذاکرات کا خیرمقدم

واشنگٹن /جدہ(عکس آن لائن)امریکا اور سعودی حکومتوں نے آپس میں برسر پیکار سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان براہ راست مذاکرات جدہ میں شروع ہونے کی تصدیق کی ہے حالانکہ سوڈانی دارالحکومت میں لڑائی کے آثار کم ہوتے نظر نہیں آ رہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکا اور سعودی عرب کے ایک مشترکہ بیان میں مذاکرات سے قبل بات چیت کے آغاز کا خیرمقدم کیا گیا اور لڑائی کو روکنے کے حوالے سے عالمی حمایت کی بھی یقین دہانی کرائی۔

بیان میں کہا گیا کہ سعودی عرب اور امریکا نے دونوں نے فریقیں پر زور دیا کہ وہ سوڈانی قوم اور اس کے عوام کے مفادات کو مدنظر رکھیں اور جنگ بندی کے قیام اور تنازع کے خاتمے کے لیے مذاکرات کا حصہ بنیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں