امارت عجمان

امارت عجمان میں واقع مصروف مارکیٹ میں خوف ناک آتشزدگی نقصان کی ابتدائی تفصیلات جاری کردیں

ابوظہبی (عکس آن لائن) متحدہ عرب امارات میں شامل امارت عجمان میں ایک مارکیٹ میں بدھ کی شام اچانک خوف ناک آگ بھڑک اٹھی ہے جس سے متعدد دکانیں جل گئیں۔
میڈیارپورٹس کے مطابق عجمان کے محکمہ شہری دفاع کے ایک ذریعے نے صحافیوں کو بتایا کہ بازار شعبی کے نام سے سبزی اور پھل منڈی میں آگ لگنے کے بعد شعلے اور سیاہ دھویں کے بادل بلند ہونا شروع ہوگئے۔
۔عجمان کے سرکاری ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر امدادی ٹیمیں ابتدائی دو تین گھنٹے میں آگ پر قابو پانے میں ناکام رہتی ہیں تو پھر ہمسایہ امارتوں سے بھی امدادی ٹیموں کو طلب کیا جاسکتا ہے
۔تاہم حکام نے فوری طور پر یہ نہیں بتایا کہ عجمان کی اس مارکیٹ میں کیسے آگ لگی ہے اور یہ آنا فانا کیسے پھیل گئی ہے۔ آتش زدگی کے اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں