شبلی فراز

الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو بغیر دیکھے فیصلہ کرنا بچگانہ حرکت ہوگی،شبلی فراز

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہاہے کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو بغیر دیکھے فیصلہ کرنا اپوزیشن کی بچگانہ حرکت ہوگی۔ اپوزیشن ا نتخابات پرانے طریقے سے کرانے کے لئے ایڑی چوٹی کا زور لگارہی ہے ۔

ورلڈ ایکریڈیٹیشن ڈے کی مناسبت سے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فرازنے کہا کہ آج تک جتنے بھی انتخابات ہوئے وہ کسی نہ کسی تنازعے کا شکار رہے ان تمام مسائل کو ختم کرنے کے لیئے ٹیکنالوجی لانے کا فیصلہ کیا ہے اگر اپوزیشن ٹیکنالوجی سے آنکھیں چرانا چاہتی ہے تو یہ لوگ وہی سسٹم چاہتے ہیں جس میں دھاندلی ہو اپوزیشن کا بغیر دیکھے ٹیکنالوجی سے انکاران کی ٹرانسپرنسی سے عدم دلچسپی کا ثبوت ہوگا۔ شبلی فرازنے کہا کہ الیکٹرونک ووٹنگ مشین کے حوالے سے اگلے مہینے تک کام مکمل ہوجائے گا،امید ہے الیکشن کمیشن ای وی ایم کے فیچر کی منظوری دے گا۔

گزشتہ دو سال بہے مشکل سے گزارے عمران خان اور انکی ٹیم ثابت قدم رہی،اب اچھی خبریں آرہی ہیں۔ تقریب سے خطاب میں شبلی فراز نے کہا کہ پاکستان نیشنل ورلڈ ایکریڈیٹیشن کونسل برآمدات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے،ہمیں عالمی سطح پر جانے کے لیے کچھ معیار مقرر کرنے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں