اسد عمر

الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کو بچانے کی کوشش کررہا ہے، اسد عمر

اسلام آباد(نمائندہ عکس)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کو بچانے کی کوشش کررہا ہے، درخواست لائے ہیں پی ٹی آئی کے پانچ نامزد لوگوں کو نوٹی فائی کیا جائے،20 سیٹوں پر الیکشن کے بعد حمزہ کی وزارت اعلی بچنی نہیں ہے، جس ووٹنگ لسٹ پر ووٹنگ ہونی ہے 8300 پر وہی جواب آنا چاہیے۔

سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک صحافی کہتا ہے کہ ایک حلقے میں 15 ہزار جعلی ووٹ دے دیئے جائیں گے، اس پر الیکشن کمیشن ایکشن اور نوٹس کیوں نہیں لیتا۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور دوسرے اداروں کی جانب سے پنجاب حکومت کو بچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے مزید کہا کہ روٹین بن گئی ہے الیکشن کمیشن غلط فیصلے دیتا ہے اور کورٹ اس کو واپس کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں