کراچی (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے تاکہ خدشات ختم ہوں۔ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابق وزرا کے گھروں پر چھاپوں کی خبریں بے بنیاد ہیں، یہ ایک پراسس کا حصہ ہیں اور یہ نئی چیزیں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایسی چیزوں سے نہیں ڈرتی ہے، جب بھی الیکشن قریب آتے ہیں ایسی چیزیں ہوتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں ہمارے بہت سے دوست جیلوں میں رہ کر جیتے ہیں، پیپلز پارٹی میں کوئی بھی خفیہ سرگرمیاں نہیں ہوتیں۔ رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں اور ہم پر امید ہیں کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ سابق پی پی وزرا کے خلاف سازش کے تحت منفی پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، جب بھی انتخابات آتے ہیں مخالفین اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔ مخالفین جانتے ہیں کہ جتنے بھی اتحاد بنا لیں انتخابات میں جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی، الیکشن کمیشن نے ہمارے مقف کو سمجھا اور حلقہ بندیاں ایک ماہ پہلے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔

الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے تاکہ خدشات ختم ہوں،سید ناصر شاہ

کراچی (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے تاکہ خدشات ختم ہوں۔ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابق وزرا کے گھروں پر چھاپوں کی خبریں بے بنیاد ہیں، یہ ایک پراسس کا حصہ ہیں اور یہ نئی چیزیں نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایسی چیزوں سے نہیں ڈرتی ہے، جب بھی الیکشن قریب آتے ہیں ایسی چیزیں ہوتی ہیں۔انہوںنے کہا کہ گزشتہ الیکشن میں ہمارے بہت سے دوست جیلوں میں رہ کر جیتے ہیں، پیپلز پارٹی میں کوئی بھی خفیہ سرگرمیاں نہیں ہوتیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں اور ہم پر امید ہیں کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ سابق پی پی وزرا کے خلاف سازش کے تحت منفی پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، جب بھی انتخابات آتے ہیں مخالفین اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔ مخالفین جانتے ہیں کہ جتنے بھی اتحاد بنا لیں انتخابات میں جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی، الیکشن کمیشن نے ہمارے مقف کو سمجھا اور حلقہ بندیاں ایک ماہ پہلے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں