زمین ڈاٹ کام

الکبیر ڈویلپرز اور زمین ڈاٹ کام کے مابین ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی خدمات کا معاہدہ

لاہور(عکس آن لائن) پاکستان کے موثر ترین رئیل اسٹیٹ ادارے زمین ڈاٹ کام اور نامور ڈویلپر الکبیر ٹاؤن ڈویلپرز کے مابین ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی خدمات کے حوالے سے معاہدہ طے پایا ہے۔ اس معاہدے کی رو سے زمین ڈاٹ کام اپنے پلیٹ فارمز سے الکبیر ٹاؤن ڈویلپرز کو ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی خدمات فراہم کرے گی جس سے ایک جانب الکبیر ٹاؤن ڈویلپرز کی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر مارکیٹنگ ہوگی تو دوسری جانب ان کی سیلز میں بھی اضافہ ہوگا۔

معاہدہ کی مدت ایک سال ہے۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز (سنٹرل) شجاع اللہ خان، ڈائریکٹر سیلز (سنٹرل) محمد حسن، کارپوریٹ سیلز منیجر محمد عمر فاروق، بزنس ڈویلپمنٹ منیجر سلمان بلال اور الکبیر ٹاؤن ڈویلپرز کے جی ایم مارکیٹنگ اینڈ سیلز خرم شہزاد سمیت دونوں اداروں کے عہدیداران شریک ہوئے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے زمین ڈاٹ کام کے سینئر ڈائریکٹر سیلز (سنٹرل) شجاع اللہ خان نے کہا کہ دنیا میں ٹیکنالوجی کی شکل بدل چکی ہے اور جدید دور کے جدید تقاضوں کے عین مطابق ہم پاکستان کی رئیل اسٹیٹ مارکیٹ کو بہترین ڈیجیٹل خدمات بھی فراہم کر رہے ہیں۔ زمین ڈاٹ کام پاکستان کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی کمپنی بھی ہے جو اپنی لاجواب خدمات سے صارفین کو مطمئن رکھتی ہے۔ ڈیجیٹل مارکیٹنگ سروسز بھی ہماری خدمات میں سے ایک ہے اور ہمارے موثر ترین سسٹمز اس حوالے سے نتائج انگیز ہوتے ہیں۔
زمین ڈاٹ کام کے ڈائریکٹر سیلز (سنٹرل) محمد حسن نے کہا کہ زمین ڈاٹ کام پاکستان کا سب سے موثر رئیل اسٹیٹ ادارہ اپنی ٹیم اور جدید ٹیکنالوجی کی وجہ سے ہے، ہم کم وقت میں مطلوبہ نتائج دیتے ہیں، اسی لئے صارفین ہم پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ مارکیٹنگ کے میدان میں آج ڈیجیٹل مارکیٹنگ ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت اختیار کر چکی ہے اور لمحہ موجود میں رئیل اسٹیٹ کیلئے سب سے بہترین ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے حل اور خدمات زمین ڈاٹ کام کے پاس موجود ہیں۔
 زمین ڈاٹ کام

الکبیر ٹاؤن کے جی ایم سیلز اینڈ مارکیٹنگ خرم شہزاد کا کہنا تھا کہ دنیا میں کاروبار کی صورتحال ٹیکنالوجی کے عام استعمال کے بعد بدل چکی ہیں اور جدید ٹیکنالوجی کا عدم استعمال کسی بھی ادارے کو ترقی کی دوڑ میں بہت پیچھے کر دیتا ہے لہذا ڈیجیٹل مارکیٹنگ اب لازم و ملزوم ہو چکی ہے۔ زمین ڈاٹ کام پاکستان کی سب سے بہترین ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی سہولیات فراہم کرنے والا ادارہ ہے جس سے کئی ادارے مستفید ہو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ زمین ڈاٹ کام کی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کی خدمات بھی بہترین ہونگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں