اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سربراہ کی روسی ویوکرائنی صدورسے ملاقات کی درخواست،خط لکھ دیا

نیویارک(عکس آن لائن) اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انتونیو گوٹیرش نے روس اور یوکرین کے صدور سے اپنے اپنے دارالحکومتوں میں ملاقاتیں کرنے کی درخواست کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ترجمان اشٹیفان ڈوجاری نے بتایاکہ یوکرین میں جنگ کے بگڑتے ہوئے حا لات کے پیش نظر گوٹیرش نے روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور ان کے یوکرینی ہم منصب صدر وولودیمیر زیلنسکی کو بھیجے گئے خطوط میں یہ بات کہی کہ وہ دونوں رہنمائوں سے ملنا چاہتے ہیں۔

24فروری کو یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے اقوام متحدہ بڑی حد تک متاثر ہوا ہے کیونکہ جنگ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل ارکان امریکا، فرانس، برطانیہ، چین اور روس کو تقسیم کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں