افغان نائب صدر

افغان نائب صدر امر اللہ صالح بم دھماکے میں بال بال بچ گئے

انٹرنیشنل (عکس آن لائن ) افغان نائب صدر امر اللہ صالح بم دھماکے میں بال بال بچ گئے تاہم ان کے قافلے میں شامل 10 محافظ ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔دھماکے سے نائب صدر کے محافظوں کی تین گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں، دھماکے کے وقت قافلے میں نائب صدر کے بیٹے بھی موجود تھے اور خوش قسمتی سے وہ بھی محفوظ رہے۔
افغانستان کے پہلے نائب صدر امیر اللہ صالح کا قافلہ دارالحکومت کابل کی مرکزی شاہراہ سے گزر رہا تھا کہ سڑک کنارے کھڑی ایک گاڑی زور دار دھماکے سے تباہ ہوگیئ دھماکے میں نائب صدر امیر اللہ صالح محفوظ رہے، انہوں نے ٹیلی وژن پر پیغام میں اپنی خیریت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ حملہ مجھے قتل کرنے کے لیے کیا گیا تھا لیکن میں محفوظ رہا۔ طالبان نے حملے سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں