اعصام الحق

اعصام الحق کومکسڈ ڈبلز میں بھی شکست ہوگئی

لندن(عکس آن لائن)پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق کومکسڈ ڈبلز میں بھی شکست ہوگئی۔ومبلڈن ٹینس کے مکسڈ ڈبلز میں پاکستانی اسٹار اعصام الحق اور یوکرینی پارٹنر ناڈیجا کیچونوک کو دوسرے رائونڈ میں شکست ہوگئی، انھیں تائیوان کی لاٹیشا چین اور کروشیا کے ایوان ڈوڈگ نے ہرا دیا،فاتح پیئرکی جیت کا اسکور 6ـ7 (7/5) اور 4ـ6 رہا۔اعصام اس سے قبل مکسڈ ڈبلز کے رائونڈ 16 میں ناکامی کا شکار ہوگئے تھے، اس میں ان کے ساتھی آسٹریا کے اولیور میراچ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں