اعصام الحق

اعصام الحق قریشی ومبلڈن اوپن ٹینس مینز ڈبلز دوسرے رائونڈ میں (آج)ایکشن میں نظر آئیں گے

لندن(عکس آن لائن) پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے پارٹنر الیگزینڈرنیڈووایسوف رواں سال کے تیسرے گرینڈ سلام ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں (آج)ہفتہ کو ایکشن میں نظر آئیں گے۔ میگا ایونٹ کے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے ابتدائی رائونڈ میں پاکستان کے نامور ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف نے انتہائی سخت مقابلے کے بعد آسٹریلوی حریف کھلاڑی جیمز ڈک ورتھ اور ان کے امریکی جوڑی دار مارکوس اینڈریس گیرون کو شکست دے کر دوسرے رائونڈ تک رسائی حاصل کی۔

اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف کی فتح کا سکور 3-6، 7-6(12-10)، 1-6 اور 2-6 تھا۔ اعصام الحق قریشی اور ان کے قزاخستان کے جوڑی دار الیگزینڈرنیڈووایسوف کا دوسرے رائونڈ میں برازیل کے رافیل فیبرس ڈی میٹوس اور ان کے ہسپانوی جوڑی دار ڈیوڈ ویگا ہرنینڈیز سے مقابلہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں