شاہین آفریدی

اظہر علی اور بابراعظم کے ہمراہ اے کٹیگری میں شمولیت اعزاز ہے ، شاہین آفریدی

لاہور (عکس آن لائن) سنٹرل کنٹریکٹ کی بی سے اے کٹیگری میں ترقی پانے والے بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے کہا کہ اظہر علی اور بابراعظم کے ہمراہ اے کٹیگری میں شمولیت ان کے لیے اعزاز ہے مگر سینئر کھلاڑیوں کی صف میں کھڑے ہوکر اپنی کٹیگری برقرار رکھنا اب ان کے لیے ایک چیلنج ہوگا۔ شاہین آفریدی نے کہاکہ انڈر 19 کرکٹ ٹیم سے جلد پاکستان کرکٹ ٹیم میں آجانا آج بھی ان کے لیے ایک خواب کی مانند ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے کٹیگری میں شمولیت کے باعث اب انہیں اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنانا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں