قمر زمان کائرہ

اس بار گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج بہت منفرد ہونگے، قمر زمان کائرہ

اسلام آباد(عکس آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اس بار گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج بہت منفرد ہونگے۔

اپنے بیان انہوںنے کہاکہ اس بار گلگت بلتستان کے انتخابات کے نتائج بہت منفرد ہونگے۔انہوںنے کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے گلگت سے سکردو تک عوامی سیاست کی نئی لہر پیدا کر دی۔انہوںنے کہاکہ واضح ہو چکا کہ گلگت بلتستان کے عوام پیپلز پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوںنے کہاکہ چیئرمین بلاول کی انتخابی مہم میں شہید بھٹو اور بی بی شہید کا عوامی رنگ غالب ہے۔ گلگت بلتستان کے جوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور بچوں نے ہر جگہ بلاول کا والہانہ استقبال کیا۔انہوںنے کہاکہ انشاللہ گلگت بلتستان کا اگلا وزیراعلیٰ ایک جیالاہی ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں