ایردوآن

اسٹاک ہوم میں دریدہ دہنی،سویڈن نیٹورکنیت کے لییترکیہ کی حمایت کی توقع نہ کرے،ایردوآن

انقرہ (عکس آن لائن)ترک صدررجب طیب ایردوان نے خبردارکیا ہے کہ اسٹاک ہوم میں ترک سفارت خانے کے باہر ہونے والے شرانگیز احتجاج کے بعد سویڈن کومعاہدہ شمالی اوقیانوس کی تنظیم(نیٹو)کی رکنیت کے لیے ترکیہ کی حمایت کی توقع نہیں رکھنی چاہیے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ترک صدر نے کابینہ کے اجلاس کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ اسٹاک ہوم میں ہمارے سفارت خانے کے سامنے اس طرح کی توہین کی اجازت دیتے ہیں وہ نیٹو کی رکنیت کے لیے ہماری حمایت کی توقع نہیں کر سکتے۔

ان کا اشارہ ترک سفارت خانے کے باہرقرآن مجید کی انتہائی بے توقیری کی طرف تھا۔ترک صدر نے کہا کہ اگرآپ دہشت گرد تنظیموں کے ارکان اور اسلام کے دشمنوں سے بہت محبت کرتے ہیں اور ان کی حفاظت کرتے ہیں تو ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ آپ اپنے ممالک کی سلامتی کے لیے ان کی حمایت حاصل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں