ویکسی نیشن

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہوگئی ،ویکسی نیشن تیز کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (عکس آن لائن)اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 5 فیصد سے زائد ہوگئی جس کے باعث شہر میں ویکسی نیشن تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ضلعی محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز 107 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی اور شہر میں مثبت کیسز کی شرح 5.45 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ نے شہر میں کورونا کیسز کی مثبت شرح بڑھنے پر ویکسی نیشن مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔انتظامیہ کے مطابق شہر میں ویکسی نیشن کیمپس قائم کیے جائیں گے اور دفاتر میں بھی ویکسی نیشن کیلیے کیمپ لگیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں