وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو

اسرائیل کو کروناکے سونامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے،وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو

مقبوضہ بیت المقدس (عکس آن لائن)اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے چند ہفتوں کے دوران صہیونی ریاست کو’کرونا’ وبا کے ایک خوفناک سونامی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اسرائیل میں محکمہ صحت کرونا بحران پرقابو پانے میں ناکام رہا ہے چند ہفتوں کے دوران اگراس وبا پرقابو نہ پایا گیا تو اس کے نتیجے میں اسرائیل کرونا کے خوفناک طوفان کی لپیٹ میں آسکتا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاھو نے اسرائیلی میڈیا سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کرونا وائرس کے کسی بھی خطرے سے آگاہ ہے اور ہم شہریوں کی جانوں کے تحفظ کے لیے ہرممکن کوشش کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کرونا کی وجہ سے حالات بے قابو ہوئے تو 10 ہزار اسرائیلی اس وبا سے ہلاک اور کئی ملین متاثر ہوسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں