برطانوی پارلیمنٹ

اسرائیل کو اسلحے کی فروخت بند کی جائے، برطانوی پارلیمنٹ میں بل پیش

لندن (عکس آن لائن)برطانیہ کے رکن پارلیمنٹ نے اسرائیل کے ساتھ اسلحے کی فروخت فوری ختم کرنے کا بل ایوان میں پیش کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق لیڈز سے منتخب ہونے والے رکن پارلیمنٹ رچرڈ برگن نے اسرائیل کو اسلحے سے فروخت ختم کرنے کا بل پارلیمان میں پیش کر دیا ۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں برطانوی حکومت نے اربوں پانڈز کے ہتھیار اسرائیل کو فروخت کیے، جس کو اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کیا۔

رچرڈ برگن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فورسز یہ ہتھیار فلسطینیوں کی نسل کشی کے لیے استعمال کررہی ہے، اگر برطانوی حکومت اسرائیل کو مسلح کر رہی ہے تو پھر وہ امن کی دعویدار کیسے ہو سکتی ہے؟۔رچرڈ برگن نے کہا کہ حال ہی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی کی جارحیت کا مظاہرہ ہم سب نے دیکھا، اس سلسلے کو اب بند ہونا چاہیے۔رکن پارلیمنٹ نے بتایا کہ بل کو پارٹی کے دیگر اراکین پارلیمنٹ کی حمایت بھی حاصل ہے۔ اگر مذکورہ بل برطانیہ کی پارلیمنٹ سے منظور ہوجاتا ہے تو حکومت کو اسرائیل کے ساتھ کی جانے والی اسلحہ ڈیل ختم کرنا ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں