حماس

اسرائیلی دشمن کو فلسطینی قوم کو نقصان پہنچانے سے روکا جائے،حماس

دوحا (عکس آن لائن)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے کہا ہے کہ قابض ریاست کے رہ نمائوں کی طرف سے دی گئی دھمکیاں، خاص طور پر دشمن کے وزیر دفاع گینٹز کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی دشمن کو نکیل ڈالی جائے تاکہ دشمن کو فلسطینی قوم کو نقصان پہنچانے سے روکا جائے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات حماس کے صدر اور اقوام متحدہ کے رابطہ کار ٹور وینس لینڈ کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی بات چیت کے دوران سامنے آئی، جس کے دوران دونوں فریقوں نے حالیہ سیاسی اور میدانی پیش رفت، قابض ریاست کے ذریعے کی گئی گرفتاریوں، دراندازیوں،

گرفتاریوں اور مقبوضہ مغربی کنارے میں آبادکاریوں اور غزہ کی گذرگاہوں کی بندش پر تبادلہ خیال کیا۔ہنیہ نے زور دے کر کہا کہ قابض ریاست کو جارحیت جاری رکھنے سے روکنے میں اقوام متحدہ کا اہم کردار ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں مغربی کنارے کے شمال سے اس کے جنوب تک قابض ریاست اور غزہ کی پٹی کے محاصرے کو برقرار رکھنے کی ایک منظم اسرائیلی پالیسی کا سامنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں