اسد عمر

اسد عمر نے این ایل سی کی کارکردگی کو بہترین قرار دیدیا

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ا ین ایل سی کی کارکردگی کو بہترین قرار د یتے ہوئے کہا ہے کہ فلیٹ اپ گریڈ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو وسعت دی گئی، گزشتہ سال این ایل سی کو 5.7 بلین کا منافع ہوا ہے ۔ جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وفاقی وزیر اسد عمر نے این ایل سی کی کارکردگی کے حوالے سے ہونے والے نیشنل لاجسٹک بورڈ کے اجلاس کے متعلق بتایا ہے۔

اسد عمر نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز نیشنل لاجسٹک بورڈ کے ہونے والے اجلاس کی صدرات کی تھی۔ انہوں نے بتایا ہے کہ اجلاس کے دوران پیش کیے جانے والے اعداد و شمار سے معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ 2 سالوں کے دوران این ایل سی کی کارکردگی میں زبردست تبدیلی آئی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ فلیٹ اپ گریڈ میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کو وسعت دی گئی ۔

وفاقی وزیر نے اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ گزشتہ سال این ایل سی 5.7 بلین کا منافع ہوا ہے جو کہ اب تک کا سب سے زیادہ منافع ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اسد عمر نے این ایل سی کی کارکردگی کو سراہا، ان کا کہنا تھا کہ قوم کی تعمیر کی کوششوں اور منصوبوں کی بروقت تکمیل میں اس کے گرانقدر کردار قابلِ تعریف ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں