اسحاق ڈارکیس

اسحاق ڈارکیس ، عدالت کا آئندہ سماعت پروکلا کوحتمی دلائل مکمل کرنے کا حکم

اسلام آ باد (کورٹ رپورٹر ) احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکے خلاف آمدن سے زا ئد ریفرنس کیس میں آئندہ سماعت پروکلا کوحتمی دلائل مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب کے پراسیکیوٹرافضل قریشی اور شریک ملزمان کے وکلا عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریفرنس پر سماعت کی۔ شریک ملزم کے وکیل قاضی مصباح نے احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سے سماعت دوبارہ ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔ وکیل شریک ملزم نے عدالت سے کہا کہ مرکزی ملزم واپس آ رہا ہے تو انتظارکرلیا جائے۔ وکیل قاضی مصباح نے عدالت سے استدعا کی کہ اسحاق ڈار کی وطن واپسی تک عدالت فیصلہ نہ سنائے۔

احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیرنے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر وکلا اپنے حتمی دلائل مکمل کریں۔ اس کے بعد احتساب عدالت نے سماعت مزید کارروائی کے لیے 11 مئی تک ملتوی کردی۔

اپنا تبصرہ لکھیں