اردن

اردن میں شہزادہ حمزہ نے عہد وفاداری پر دستخط کر دیئے

عمان (عکس آن لائن)اردن میں شاہی محل کا کہنا ہے کہ شہزادہ حمزہ نے اپنے ایک خط میں شاہ عبداللہ سے وفاداری کا عہد کر لیا ہے۔ حمزہ پر ملکی سلامتی کو غیر مستحکم کرنے کے ایک منصوبے کی مدد کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔اردن کی شاہی عدالت نے بتایا کہ شہزادہ حمزہ نے ایک خط پر دستخط کیے ہیں جس میں انہوں نے شاہ سے ہمیشہ کے لیے وفاداری کا عہد کیا ہے۔ چند روز قبل ہی شہزادہ حمزہ پر اردن کو غیر مستحکم کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں ان کے بعض ساتھیوں سمیت حراست میں لے لیا گیا تھا۔شاہی عدلیہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق خط میں لکھا ہے، ”میں اپنے آپ کو بادشاہ سلامت کی پناہ میں رکھتا ہوں.

میں اردن کی ہاشمی سلطنت اور بادشاہت کے آئین کے تئیں ہمیشہ عہد پر قائم رہوں گا اور باد شاہ اور ولی عہد شہزادہ کی ہمیشہ مدد اور حمایت کروں گا۔ اس خط میں مزید کہا گیا ہے، تمام دیگر چیزوں کے مقابلے میں وطن کے مفادات ہر لحاظ سے بالاتر ہیں۔ اردن اور اس کے قومی مفادات کے تحفظ کی کوششوں میں ہم سبھی کو بادشاہ کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے۔شہزادہ حمزہ کے ایک وکیل نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اس سلسلے میں ثالثی کی کوششیں کامیاب رہی ہیں۔شاہی عدالت کا کہنا ہے کہ اردن کے سابق ولی عہد شہزادہ حمزہ نے پیر کے روز شہزادہ حسن، شاہ عبداللہ کے چچا، اور دیگر شاہی خاندان کے افراد سے ملاقات کے بعد اس عہد نامے پر دستخط کیے ہیں۔اس سے قبل پیر کے روز ہی اردن کے شاہی محل نے اعلان کیا تھا کہ شاہ عبداللہ ثانی اپنے اہل خانہ سے اپنے سوتیلے بھائی حمزہ سے ملاقات کر کے اس معاملے میں ثالثی کا کردار ادا کرنے کو کہیں گے۔ شہزادہ حمزہ پر شاہ کے خلاف ‘گندی’ سازش کرنے الزام عائد کیا گیا تھا

اپنا تبصرہ بھیجیں