شگفتہ اعجاز

اداکاری کے ہنر کے بغیر فنکار مکمل ہی نہیں ہوتا ‘شگفتہ اعجاز

لاہور(عکس آن لائن ) سینئر اداکارہ شگفتہ اعجاز نے کہا ہے کہ اداکاری کے ہنر کے بغیر فنکار مکمل ہی نہیں ہوتا ،کوئی بھی فنکارشوبز میں چاہے کئی دہائیاں بھی گزار لے لیکن اسے ہمیشہ ایسے کردار کی تلاش رہتی ہے جس میں کچھ کرنے کیلئے منفرد ہو۔ ایک انٹر ویو میں شگفتہ اعجاز نے کہا کہ میں نے بے شمار ٹی وی ڈرامہ سیریلز میں کام کیا ہے اورمشکل سے مشکل کردار نبھا چکی ہوں لیکن آج بھی ایسے کردار کی تلاش ہے،

جس میں میرے لئے چیلنج ہو اورمجھے اس کردار کو ادا کرنے کیلئے بھرپور محنت کرنا پڑے۔انہوںنے کہا کہ ہر نیا پراجیکٹ فنکار کے لئے ایک امتحان ہوتا ہے اور اسکی اسی طرح تیاری کرنا ہوتی ہے جس طرح ایک طالبعلم اپنے سالانہ امتحانات کے لئے کرتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں