زارا عباس

اداکارہ زارا عباس نے جلدی شادی کرنے کا راز بتا دیا

کراچی (عکس آن لائن)اداکارہ زارا نور عباس نے جلد شادی کرنے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کے کئی فوائد ہوتے ہیں اور رشتے میں بندھ جانے کے بعد اِدھر اْدھر سے بریک اپ نہیں کرنے پڑتے۔زارا نور عباس حال ہی میں احمد بٹ کے شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے شوبز سمیت نجی زندگی پر بھی بات کی اور ساتھ ہی جلد شادی کرنے کا راز بھی بتایا۔اداکارہ نے بتایا کہ انہیں ‘بیگم بادشاہ’ کے کردار کے لیے کوئی خاص محنت نہیں کرنی پڑی، وہ پہلے ہی اس طرح کے کرداروں کو اسکرین پر دیکھتی رہی تھیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے مذاق میں بتایا کہ ‘زیبائش’ ڈرامے میں وہ، ان کی والدہ، خالہ بشریٰ انصاری اور شوہر اسد قریشی اس لیے ایک ساتھ کام کر رہے ہیں، کیوں کہ انہوں نے پہلے یہی ڈراما گھر کے کچن میں ایک ساتھ کیا، پھر اسے اسکرین پر لانے کا منصوبہ بنایا۔

زارا نور عباس نے بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر ایک دوسرے کی اداکاری پر خوب تنقید کرتے ہیں، تاہم ایک دوسرے کو سپورٹ بھی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ان کے اور اسد قریشی کے درمیان بہت ہی کم تنازع ہوتا ہے، حال ہی میں انہوں نے شوہر کے ساتھ اس بات پر جھگڑا کیا تھا کہ وہ صبا قمر کے ساتھ کام کیوں کر رہے ہیں؟زارا نور عباس نے اسی حوالے سے مزید وضاحت کی کہ وہ صبا قمر کے ساتھ خود کام کرنا چاہتی ہیں، اس لیے انہوں نے شوہر سے جھگڑا کیا کہ وہ ان کے ساتھ کام کیوں کر رہے ہیں؟انہوں نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ اگر انہیں صبا قمر کے ساتھ کام کرنے کے لیے اسکرین پر مرد بننا پڑے تو بھی وہ یہ کر گزریں گی۔زارا نور عباس نے ایک سوال کے جواب میں انکشاف کیا کہ شوبز انڈسٹری میں جب بھی کوئی اداکارہ شادی کرتی ہیں تو برانڈز اور لوگ ان کے ساتھ کام کرنا کم کردیتے ہیں لیکن جیسی ہی کوئی اداکارہ حاملہ بن جاتی ہیں تو سب برانڈز ان کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں۔جلد شادی کرنے کے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ اس کے بہت سارے فائدہ ہوتے ہیں، بندہ کام پر فوکس کرتا ہے اور اسے اِدھر اْدھر سے بریک اپ نہیں کرنے پڑتے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں