اداکارہ ثناء

اداکارہ ثناء اپنے بچوں کی بیڈ منٹن کوچ بن گئیں ،ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل

لاہور( عکس آن لائن)اداکارہ ثناء اپنے بچوں کی بیڈ منٹن کوچ بن گئیں جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ۔ ویڈیو میں دیکھاجاسکتاہے کہ اداکارہ ثناء اپنے دونوںبیٹوں کے ساتھ گھر کے لان میں بیڈ منٹن کھیل رہی ہے اور اس دوران وہ ایک ماہر کوچ کی طرح اپنے بچوں کو بیڈ منٹن کے کھیل کے اصول بھی سمجھاتے ہوئے نظر تی آتی ہیں۔ثناء کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بچوںکی تعلیم کے ساتھ کھیلوں میں بھی بھرپور دلچسپی ہونی چاہیے اور اس سے بچے ذہنی طور پر توانا رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو والدین اپنے بچوںکوصرف تعلیم ، تعلیم اورتعلیم کی نصیحت کرتے ہیں میری انہیں تجویز ہے کہ وہ تعلیم،تربیت اورکھیل میں توازن کا فارمولہ اپنائیں کامیاب رہیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں