شیخ رشید

اداروں کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ خوش آئند ہے، شیخ رشید

راولپنڈی (عکس آن لائن)سابق وفاقی وزیر شیخ رشیداحمد نے کہا ہے کہ اداروں کا سیاست سے دور رہنے کا فیصلہ خوش ا?ئند ہے۔ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ ساری جماعتیں عظیم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے لوگ انتخابات کے حق میں اور حکومت سے نجات کے لیے ریفرنڈم کے حق میں ووٹ دیں گے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ امید ہے ادارے عوام کی رائے کا احترام کریں گے، اس سے پی ڈی ایم کی سیاسی موت واقع ہو جائے گی۔

سابق وفاقی وزیر نے کہاکہ نہ اسلام آباد کی طرف پیش قدمی ہوگی نہ دھرنا دیا جائے گا،یہ فیصلہ عمران خان کریں گے کہ ان کی کیا حکمت عملی ہے۔انہوںنے کہاکہ رانا ثناء اللّٰہ کی دھمکیوں کے باوجود عمران خان آرہے ہیں، حکومت الیکشن سے بھاگ رہی ہے ان کو معلوم ہے ان کا سیاسی قبرستان بن جائے گا، الیکشن حکومت کیلئے سیاسی موت ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ عمران خان نے 8 ماہ حکومت کو بے نقاب کیا، اگر عمران خان یا اس کے حامیوں کو نقصان پہنچا تو پھر اسلام آباد والے یقین رکھیں ملک اس طرح نہیں چل سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں