شیخ رشید

اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں ،عمران خان سے بیٹھ کر بات کریں، شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ عکس)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان سے بیٹھ کر بات کریں اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے وفاقی وزیر داخلہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ رانا ثنااللہ حالات خراب کرنے کی کوشش کر رہا ہے ، میرے مرنے پر رانا ثنا اللہ کو شامل تفتیش کیا جائے اور ملوث ہونے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے،انہوں نے کہا کہ چودھری پرویز الہی نوٹس لیں کہ ایف آئی اے پنجاب کے تھانوں میں کیا کررہی ہے،

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ نسلی اور اصلی مقابلے کے وقت کھڑا ہوتا ہے، جتنے مرضی کنٹینر لگا لو، اسلام آباد میں داخل ہوں گے، وطن کے لیے کفن پہننا پڑا تو پہنیں گے،چھوٹا آدمی بڑے گھر میں آگیا ہے، ایک بھی لاش گری تو ایک بھی نہیں بھاگ سکے گا،شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران سے بیٹھ کر بات کریں،آپ اقتدار کے بھوکوں کے آڑھتی ہیں،اداروں سے کوئی جھگڑا نہیں ہے، عمران خان کو کہا ہے کہ گجرات سے جوائن کروں گا اور پنڈی داخلے کا راستہ بناﺅں گا۔ عمران خان سے درخواست کر سکتا ہوں کہ مذاکرات انتخاب کی تاریخ پر کرنے چاہییں۔ میں ایک سیٹ کی سیاست کرتا ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں