اداکار احسن خان

احسن خان کی پرستاروں کو ہمت نہ ہارنے کی نصیحت

لاہور (عکس آن لائن) ملک کے معروف اداکار احسن خان کا کہنا ہے کہ اﷲ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ شعبان کے مہینے کے صدقے امت مسلمہ کو اس موذی مرض سے نجات دے اور اس کا جڑ سے خاتمہ ہو جائے۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر احسن خان نے پرستاروں کو ماہ شعبان کے چاند کی مبارکباد دی اور کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے دعا بھی کی۔ اداکار احسن خان نے لکھا کہ ہمت نہیں ہارنا پاکستان۔ اس سے قبل بھی احسن خان نے کئی بار کورونا وائرس سے متعلق سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے پرستاروں کو آگاہی اور احتیاطی تدابیر کے پیغامات دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں