احسن خان

احسن خان نے فلم کا 10فیصد معاوضہ ضرورت مند بچوں کو دینے کا اعلان کردیا

کراچی (عکس آن لائن) معروف پاکستانی اداکار احسن خان نے نئی فلم رہبرا سے موصول ہونیوالے معاوضے میں سے 10فیصد حصہ ضرورت مند بچوں کو دینے کا اعلان کیا ہے۔احسن خان نے اس حوالے سے سوشل میڈیا کے مختلف بلاگز پر پبلش ہونے والی خبروں کو اپنی انسٹااسٹوری پر شیئر کرکے اس بات کی خود تصدیق بھی کردی ہے۔

احسن خان اور عائشہ عمر کی فلم رہبرا گزشتہ ماہ 24جون کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی ہے۔فلم کی کہانی محبت، خوشی، غم، تھرل اور ایکشن سے بھرپور مناظر پر مبنی ہے، جسے مداحوں کی جانب سے پسند بھی کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں