احد رضا

احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی خوبصورت ترین قرار

کراچی (عکس آن لائن) شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی خوبصورت اداکار جوڑی سجل علی اور احد رضا میر کی ایک ویڈیو انٹرنیٹ پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔معروف اداکار و گلوکار احد رضا میر اور ادکارہ سجل علی کی جانب سے ایک غیر ملکی مال کی تشہیر کیلئے ایک ویڈیو ریکارڈ کروائی گئی ہے جس میں دونوں ایک ساتھ نہایت خوبصورت نظر آ رہے ہیں۔احد رضا میر کی جانب سے انسٹا گرام پر یہ ویڈیو شیئر بھی کی گئی ہے۔ویڈیو میں احد رضا میر اور سجل علی کو مال میں خریدو فروخت کرتے، چیزیں پسند کرتے اور گھومتے پھرتے دیکھا جا سکتا ہے۔احد رضا میر کی جانب سے شیئر کی گئی اس ویڈیو پر اب تک اْن کے اور سجل علی کے مداحوں کی جانب سے ہزاروں لائیکس اور تعریفی، دعائیہ کمنٹس آ چکے ہیں۔مداحوں نے کمنٹ کرتے ہوئے کہاہے کہ احد رضا میر اور سجل علی کی جوڑی پاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبصورت ترین جوڑی ہے۔ایک مداح کا احد رضا میر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا ہے کہ ‘ احد رضا میر خوش قسمت ہیں کہ انہیں سجل علی ملی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں