اسلام آباد (عکس آن لائن)احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وکلا کی ملاقات سے متعلق استدعا منظور کر لی،عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی قانونی ٹیم کو ملاقات کیلئے الگ دن مختص کر دیا،قانونی ٹیم بدھ کے دن سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کر سکے گی ۔جمعرات کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے وکلا کی ملاقات سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی ۔درخواست پر سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کی ۔
عدالت نے شاہد خاقان عباسی کے وکلا کی استدعا منظور کر لی ۔عدالت نے شاہد خاقان عباسی کی قانونی ٹیم کو ملاقات کیلئے الگ دن مختص کر دیا۔قانونی ٹیم بدھ کے دن سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے جیل میں ملاقات کر سکے گی ۔گزشتہ روز درخواست سابق وزیراعظم کی ہمشیرہ بیرسٹر سعدیہ عباسی کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔اہل خانہ سے ملاقات کا جمعہ کا دن پہلے سے مختص ہے جیل اتھارٹیز کی جانب سے اسسٹنٹ جیل سپریڈنٹ عدیل عدالت کے روبروپیش ہوئے۔