صباء قمر

ابھی وقت ہاتھ سے نہیں نکلا ، فلم انڈسٹری کی ترقی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھانے ہونگے ‘ صباء قمر

لاہور (عکس آن لائن) نامور اداکارہ صباء قمر نے کہا ہے کہ باتیں کرنے سے فلم انڈسٹری ترقی نہیں کر سکتی بلکہ اس کے لئے عملی طور پر کام کرنا ہو گا ، فلم آرٹ کی ایک خوبصورت شکل ہے جس میں زندگی کے واقعات کو قلمبند کر کے فلم کی صورت میں پیش کیا جاتا ہے ۔ایک انٹر ویو میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دو دہائیاں قبل پاکستان فلم انڈسٹری کا زوال شروع ہو گیا تھا مگر کسی نے بھی بحرانی خطرے کو محسوس کرتے ہوئے اس کا سد باب نہیں کیا اور جب فلم انڈسٹری بالکل تباہ حالی کی طرف چلی گئی تو پھر اس کو بچانے کا خیال آیا ۔

انہوں نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ ابھی وقت ہاتھ سے نہیں نکلا لیکن صرف ہوا میں باتیں کرنے سے فلم انڈسٹری کی ترقی ممکن نہیں اس کے لئے انڈسٹری کے بڑوں کو سر جوڑ کر انقلابی قدم اٹھانے ہوں گے پھر جا کر انڈسٹری کے حالات بہتر ہو سکتے ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں