فیاض الحسن

ابو بچاو کرپشن چھپاو تحریک سے عوام نے لاتعلقی ظاہر کردی، فیاض الحسن

لاہور(عکس آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ عوام نے ابو بچاو کرپشن چھپاو تحریک سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔پنجاب کے وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے حزب اختلاف کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ارب 3 کروڑ روپے خرچ کرنے کے باوجود سیاسی لکی ایرانی سرکس ناکام ہو گیا اور حزب اختلاف کی 11 جماعتیں مل کر بھی 8 ہزار سے زائد لوگ اکھٹے کرنے میں ناکام ہو گئیں۔

انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے فی اپوزیشن پارٹی 700 لوگ بنتے ہیں جبکہ اس سے زیادہ لوگ تو وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ میں اکٹھے کر لیے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ سٹیڈیم کا خالی ہونا عوام کی طرف سے ابو بچاو کرپشن

چھپاوتحریک سے لاتعلقی کا اظہار ہے اور کرپٹ ٹولے کو عوام کا لوٹا ہوا پیسہ واپس کرنے کی طرف گامزن ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جلسے کی راہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی گئی جبکہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تمام مائیکرو اور میکرو معاشی اشاریے بہتری کی طرف جا رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں