برآمدات

آٹھ ماہ میں چین کو پاکستان کی برآمدات میں 6.23فیصد اضافہ ہوا

لاہور(عکس آن لائن)چین کو پاکستان کی برآمدات رواں سال کے پہلے آٹھ مہینوں میں 2.40 بلین ڈالر سے تجاوز کر گئیں جو کہ سال بہ سال 6.23 فیصد زیادہ ہے۔ عوامی جمہوریہ چین کے کسٹمز کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی طور پر جنوری سے اگست 2022 تک پاکستان سے چین کی درآمدات اور برآمدات 18.41 بلین ڈالر رہی جو سال بہ سال 7.28 فیصد زیادہ ہے جبکہ 2021 کی اسی مدت میں یہ 17.16 بلین ڈالر تھیں۔

اگست کے مہینے میں پاکستان کی چین کو برآمدات میں سال بہ سال 25.71 فیصد کمی واقع ہوئی، کورونا اور شدید مون سون کی وجہ سے سیلاب سے زراعت، انفراسٹرکچر اور صنعت سمیت کئی شعبے تباہ ہوئے۔سینٹر فار ساتھ ایشیا ء اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمود الحسن خان نے بتایا کہ چین پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہونے کے ساتھ ساتھ برآمدات کا دوسرا بڑا ملک ہے اور گزشتہ سال خاص طور پر وبائی امراض کے باوجود دوطرفہ تجارت بہت زیادہ بڑھ رہی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں