ایڈ جسٹمنٹ

آل پاکستان انجمن تاجران کا سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 43ارب کابوجھ ڈالنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران کا سہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 43ارب کابوجھ ڈالنے کی اطلاعات پر تشویش کا اظہار

لاہور(عکس آن لائن )آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے بجلی کے بلوں میںسہ ماہی ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں 43ارب کااضافی بوجھ ڈالنے کی اطلاعات پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگے یوٹیلٹی بلز کی وجہ سے عوام اور تاجر طبقے کی کمر ٹوٹ گئی ہے ، بجلی اور گیس کے بلوں میں اضافہ بھی مہنگائی کی ایک وجہ ہے ، نا دہندہ سرکاری محکموں اورچوری کا اربوں روپے کا بوجھ بھی بلوں کی ادائیگی کرنے والوں پر ڈالا جاتا ہے جو سخت نا انصافی ہے ۔

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ عوام گزشتہ چار سال سے جس اذیت میں مبتلاہیں اس کا ازالہ کرنے کی بجائے اس میں اضافہ کیا جارہا ہے۔ وفاقی و صوبائی محکموں کے ذمے بجلی اور گیس کے اربوں روپے کے واجبات ہیں ،اسی طرح کئی علاقوں میں بجلی اور گیس کے لائن لاسز مقررہ حد سے اوپر ہیں لیکن اس کا بوجھ ان صارفین پر ڈالا جاتا ہے جو باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ بجلی اور گیس کے بلوں میں کم ازکم 40فیصد تک تک کمی کرکے انہیں ایک سال کے لئے منجمد کیا جائے تاکہ عوام کو کچھ ریلیف مل سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں