آشوب چشم

آشوب چشم ،پنجاب میں جمعرات اورہفتہ کو سکولوں میں تعطیل کا اعلان

لاہور(عکس آن لائن)صوبے میں آشوب چشم کی بڑھتی وبا کے پیش نظر نگراں وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے آج بروز جمعرات اور ہفتہ کو نجی اور سرکاری سکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا ہے ،نگراں وزیراعلی پنجاب محسن نقوی نے راوی روڈ پر قائم گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کا اچانک دورہ کیا،

جہاں طالبات نے سکول میں روشنی اور پنکھے کم ہونے کی بھی شکایت کی،حکومتی ہدایات کے باوجود سکول میں آشوب چشم کے شکار طلبہ و طالبات حاضر تھے ، جس پر نگراں وزیراعلی نے برہمی کا اظہار کیا ،آشوب چشم کے شکار طلبہ کی سکولوں میں حاضری پر نگراں وزیراعلی پنجاب نے سیکرٹری سکول کو فوری طور پر سکول طلب کرلیا ،وزیراعلی نے صوبے کے تمام نجی اور سرکاری سکولوں میں جمعرات اور ہفتہ کی چھٹی دینے کی ہدایت جاری کردی جبکہ 12ربیع الاول کو عید میلادالنبی کی چھٹی ہوگی،سوموار کو صبح تمام سکولوں کے باہر بچوں کو داخلے کے وقت اساتذہ چیک کریں گے ، جن بچوں میں آشوب چشم کی شکایت ہوئی انکو واپس گھروں کوبھیج دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں