راجہ بشارت

آسڑیلوی ٹیم کے قیام اور سیکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کیے جائیں، راجہ بشارت

لاہور (نمائندہ عکس) وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا ہے کہ آسڑیلوی ٹیم کے قیام اور سیکیورٹی کیلئے بہترین انتظامات کیے جائیں۔ وزیر قانون پنجاب محمد راجہ بشارت کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی لا اینڈ آرڈر کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس نے بریفنگ دی۔ اجلاس میں راجہ بشارت نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آسڑیلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ لاہور کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی ہے، آسٹریلوی ٹیم 17 سے 26 مارچ تک لاہور میں قیام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ مہمان ٹیم کے قیام اور سیکیورٹی کے لئے بہترین انتظامات کئے جائیں، ہوٹل سے اسٹیڈیم روانگی کے وقت ٹریفک کے کم سے کم مسائل ہونے چاہئیں۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے مزید کہا کہ میچ کے دوران پارکنگ کے لئے پی ایس ایل پلان کو مدنظر رکھا جائے۔

واضح رہے کہ اجلاس میں چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، اے سی ایس ہوم اور دیگر افسروں نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں