سڈنی (عکس آن لائن)آسٹریلیا کرکٹ ٹیم نے ورلڈ کپ کے لیے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق حتمی اسکواڈ کی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کو تصدیق 28 ستمبر کو کی جائے گی۔اسکواڈ میں کپتان پیٹ کمنز، شین ایبٹ، آشٹن آگر، ایلکس کیری، کیمرون گرین، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میچل مارش، گلین میکسویل، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک، مارکوس اسٹوئنس، ڈیوڈ وارنر اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔
آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر جارج بیلی نے کہا ہے کہ پیٹ کمنز، اسٹیو اسمتھ، میچل اسٹارک اور گلین میکسویل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔جارج بیلی کے مطابق تمام کرکٹرز بھارت کے خلاف سیریز میں بھی شامل ہونے کے لیے پرامید ہیں، حتمی اسکواڈ کے اعلان سے قبل جنوبی افریقا اور بھارت کے خلاف 8 ون ڈے میچز ہیں، ٹورنامنٹ سے قبل کمبی نیشن کو بنانے کا موقع ہے۔