آسٹریلیا

آسٹریلیا نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ ملکی کرکٹ سیریز کی خواہش ظاہر کردی

کراچی(عکس آن لائن)آسٹریلوی کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور بھارت کے ساتھ سہ ملکی کرکٹ سیریز کی خواہش ظاہر کردی۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے نے اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا، بھارت اور پاکستان کیساتھ سیریزکی میزبانی کی مخالفت نہیں کریگا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے سہ ملکی سیریز کا فارمیٹ پسند ہے کیونکہ ماضی میں سہ ملکی سیریز کامیاب رہیں، آسٹریلیا میں بھارت اور پاکستان سے تعلق رکھنے والی بڑی کمیونٹیز رہتی ہیں.نک ہاکلے نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کا مقابلہ دنیائے کرکٹ میں دیکھا جاتا ہے، بھارت، پاکستان کے مقابلوں کیلئے مواقع فراہم ضرور کرنے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں