اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر

آزاد صحافت ملک میں جمہوریت کی مظبوطی اور تسلسل کے لیے ضروری ہے، اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر

اسلام آباد (نمائندہ عکس)ا سپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ آزاد صحافت ملک میں جمہوریت کی مظبوطی اور تسلسل کے لیے ضروری ہے۔صحافیوں کے خلاف جرائم کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی پیغام میں اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ صحافتی برادری کے حقوق کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہاکہ آزاد صحافت ملک میں جمہوریت کی مظبوطی اور تسلسل کے لیے ضروری ہے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونے والے صحافیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ شہید ہونے والے صحافی حضرات کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ موجودہ پارلیمنٹ آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے۔ انہوںنے کہاکہ صحافت سے وابستہ افراد کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ارشد شریف کی صحافت کیلئے دی گئی خدمات قابل تحسین ہیں۔

زاہد اکرم درانی نے کہاکہ صحافت ملک کے چوتھے ستون کا درجہ رکھتی ہے، صحافتی برادری کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کے لیے صحافت کے شعبے سے وابستہ افراد کی جان و مال کا تحفظ اور آزادی صحافت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔زاہد اکرم درانی نے کہاکہ اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران شہید ہونے والے صحافی حضرات انتہائی قابل احترام ہیں، شہید صحافیوں کی فرائض کی ادائیگی میں دی جانے والی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں