جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف کا علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ اللہ پاک مرحوم کی مغفرت فرمائے۔ یاد رہے کہ علامہ خادم حسین رضوی جمعرات کی شب انتقال کر گئے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں