رانا مشہود

آج ہم عمران خان کا گند سمیٹ رہے ہیں، رانا مشہود

لاہور (نمائندہ عکس) مسلم لیگ کے رہنما رانا مشہود نے کہا ہے کہ آج ہم عمران خان کا گند سمیٹ رہے ہیں ، ن لیگ کا پیغام خدمت کا ہے، 2018 تک پورے پاکستان کے اندر لاہور کی مثال دی جاتی تھی، پونے چار سال لٹیرے پاکستان کا پیسہ لوٹتے رہے اور شریف پر مودی کا یار ہے کہ الزام لگاتے رہے۔

حلقے کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے رانا مشہود نے کہا کہ نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے انڈیا کا خواب چکنا چوڑ کیا جبکہ اب انکے نمائندے امریکیوں کے پاں میں بیٹھے ہوئے ہیں۔ رانا مشہود احمد نے کہا کہ پنکی پیرنی کی آڈیو آگئی ہے، پنکی پیرنی کہہ رہی ہے کہ غداری کا چورن بیچوں۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دور میں اسرائیل وفد گیا جبکہ مہنگے ترین کا معاہدہ آئی ایم ایف سے بھی عمران خان نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکنان پر حیرت ہوتی ہے کہ جھوٹ کو سچ مان لیتے ہیں، آج ہم عمران خان کا گند سمیٹ رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں