اداکاری

آج بھی پیسے جمع کرتا ہوں ،شوبز انڈسٹری سے مجھے خوب عزت بھی ملی ہے، بہروز سبزواری

کراچی (عکس آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار بہروز سبزواری نے انکشاف کیا ہے کہ اْنہیں اداکاری کی دْنیا میں سب سے پہلا چیک 19 روپے کا ملا تھا۔حال ہی میں بہروز سبزواری نے ایک نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں بطورِ مہمان شرکت کی۔اس رمضان ٹرانسمیشن میں بہروز سبزواری نے مختلف اور دلچسپ سوالات کے جواب دیئے۔

بہروز سبزواری نے اپنے پہلے معاوضے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اْنہیں پاکستان کے سرکاری ٹی چینل سے اداکاری کا سب سے پہلا چیک ملا تھا جوکہ صرف 19 روپے کا تھا۔بہروز سبزواری نے کہا کہ وہ میری پہلی کمائی تھی جس کے ملنے پر بہت خوش ہوا تھا، اس کے بعد بینک میں اکاؤنٹ کھلوایا اور وہاں پیسے جمع کرنے شروع کیے۔اداکار نے بتایا کہ جب اْنہیں پہلا معاوضہ ملا تو وہ اْس وقت میں سکول میں زیرِ تعلیم تھے اور اْنہوں نے اپنے بینک اکاؤنٹ پر تقریباََ چار ہزار روپے کے قریب جمع کرلیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ آج بھی پیسے جمع کرتے ہیں اور شوبز انڈسٹری سے اْنہیں خوب عزت بھی ملی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں