لاہور( عکس آن لائن)پاکستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی برآمدات اور ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر کی ترقی کا منصوبہ تیار کرلیا گیا۔منصوبے کے تحت موبائل فونز سمیت اسمارٹ ڈیوائسزپاکستان میں ہی تیار کی جائیں گی، آئی ٹی سیکٹر میں 10 لاکھ فری لانسرز کی تربیت کیلئے فری لانسنگ سینٹرز قائم کرنا بھی پلان میں شامل ہے۔ذرائع کے مطابق طویل مدتی منصوبے کے طور پر 2 لاکھ اضافی ہائی ٹیک آئی ٹی ہومین ریسورس قائم ہوگا، اگلے ماہ تک اسمارٹ فون فنانسنگ کیلئے ڈرافٹ ریگولیشن تیار کیا جائے گا، ایس آئی ایف سی سیکرٹریٹ کی مشاورت سے حکمت عملی طے کی جائے گی۔
پلان کے تحت ڈیجیٹل اکانومی کے مجوزہ پلان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا، ٹیکنالوجی زونز کا قیام، ٹیلی کام انفرا اسٹرکچربھی سرمایہ کاری پلان میں شامل ہیں جس میں اسلام آباد، کلائوڈ انفرا اسٹرکچر تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی پروگرام کا حصہ ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ٹی سیکٹر کی ترقی کیلئے ایکو سسٹم کا ماسٹر پلان تیار کیا جائے گا، تنازعات کے حل کیلئے ٹیلی کام ٹربیونل بھی قائم کیا جائے گا،آئی ٹی کے شعبے میں خامیاں دور کرنے کیلئے آئی ٹی گریجوایٹس کا معیار بہتر بنایا جائے گا۔