لندن (عکس آن لائن)چار روز سے انتہائی نگہداشت یونٹ (آئی سی یو) میں زیر علاج کورونا وائرس سے متاثرہ برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی حالت میں بہتری آنے لگی۔برطانوی وزیر ثقافت اولیور ڈاؤڈین نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم بورس جانسن کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم جانسن کی طبیعت اب کافی بہتر ہے، برطانیہ میں لاک ڈاؤن بڑھانے سے متعلق فیصلہ اگلے ہفتے تک کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ لاک ڈاؤن میں نرمی کا فیصلہ صورتحال دیکھ کر کیا جائے گا لیکن ابھی اس کا وقت نہیں آیا۔