لاہور(عکس آن لائن)آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونیوالی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق بھارت کی ٹیم پہلے نمبرہے جبکہ نیوزی لینڈ دوسرے اورانگلینڈکی ٹیم تیسرے نمبرپرہے۔پہلے نمبرپربھارت نے39میچ کھیل کر4659پوائنٹس حاصل کئے اسکی ریٹنگ119ہے۔
دوسرے نمبرپرنیوزی لینڈ نے26میچ کھیل کر2829پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ109ہے۔تیسرے نمبرپرانگلینڈنے42میچ کھیل کر4366پوائنٹس حاصل کئے اسکی ریٹنگ104ہے۔چوتھے نمبرپرجنوبی افریقہ نے31میچ کھیل کر3177پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ102ہے۔پانچویں نمبرپرآسٹریلیا نے33میچ کھیل کر3270پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ99ہے۔چھٹے نمبرپرسری لنکا نے40میچ کھیل کر3795پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ95ہے۔
ساتویں نمبرپرپاکستان نے27میچ کھیل کر2263پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ84ہے۔آٹھویں نمبرپرویسٹ انڈیز نے32میچ کھیل کر2570پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ80ہے۔نویں نمبرپربنگلہ دیش نے23میچ کھیل کر1413پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ 61ہے۔دسویں نمبرپرافعانستان نے3میچ کھیل کر165پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ55ہے۔گیارہویں نمبرپرزمباوے نے9میچ کھیل کر140پوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ16ہے۔بارہویں نمبرپرآئرلینڈنے3میچ کھیل کرصفرپوائنٹس حاصل کئے اوراسکی ریٹنگ صفرہے۔