آئی سی سی

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، آسٹریلیا کے بائولر، بیٹر نمبر ون پوزیشن پر آگئے

دبئی (عکس آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق آسٹریلیا کے مارنوس لیبو شین کی پہلی اور پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی نویں پوزیشن برقرار ہے ،بالرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا نمبر اور پاکستان کے شاہین آفریدی کا چوتھا نمبر ہے۔آئی سی سی نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی جس میں آسٹریلیا کے مارنوس لیبو شین کی پہلی اور انگلینڈ کے جوروٹ کی دوسری اور آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کی تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

پاکستان کے کپتان بابر اعظم کی بیٹرز میں نویں پوزیشن برقرار ہے جبکہ آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر دسویں نمبر پر آ گئے ہیں۔بالرز میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا، بھارت کے روی چندرن ایشون کا دوسرا نمبر برقرار ہے۔جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا تین درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پر آگئے ہیں ،شاہین آفریدی کا چوتھا نمبر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں