آئی سی سی

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ ،پاکستانی ٹیم دوسرا وارم اپ میچ (کل)بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی

کرائسٹ چرچ (عکس آن لائن)آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے سلسلے میں پاکستانی ٹیم دوسرا وارم اپ میچ (کل)دو مارچ کو بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گی میگا ایونٹ 4 مارچ سے 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم دوسرا وارم آپ میچ 2 مارچ کو بنگلادیش کے خلاف کھیلا جائے گا۔آئی سی سی ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 مارچ کو بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

شیڈول کے مطابق 6 مارچ کو پاکستان بمقابلہ بھارت بمقام بے اوول ترنگا،8 مارچ کو پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا بمقام بے اوول، ترنگا،11 مارچ کو پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ بمقام بے اوول، ترنگا،14 مارچ کوپاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش بمقام سیڈون پارک، ہملٹن،21 مارچ کو پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز بمقام سیڈون پارک، ہملٹن،24 مارچ کوپاکستان بمقابلہ انگلینڈبمقام ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ،26 مارچ کو پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈبمقام ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں